چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے

پاکستان سے شرکت کرنے والے حبیب الرحمٰن نے نمائش کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں


ویب ڈیسک April 16, 2025

چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیےشان دار مواقع موجود ہیں، اس حوالے سے پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنی رائے  میں پاک چین تجارت کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔

5 ویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے گرم مرطوب جزیرے صوبہ ہینان میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش  نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ چین عالمی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔

اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈزنے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔

حبیب الرحمٰن کو دوسری بار اس نمائش میں شرکت کا موقع ملا۔ وہ شنگھائی میں قائم ایرانی قالینوں کی تجارت کرنے والے ادارےکے وائس جنرل منیجر ہیں۔ اس بار وہ جیڈ (قیمتی پتھر) سے بنی مصنوعات لے کر آئے ہیں۔

حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں اس نمائش میں دوسری بار آیا ہوں۔ گزشتہ سال بھی میں پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس (قیمتی پتھر سے بنی مصنوعات)  لے کر آیا تھا۔اس سال بھی  پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس یہاں چین کی مارکیٹ  میں متعارف کرا رہا ہوں۔ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں