کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا؛ ملازمہ جاں بحق اور دو زخمی

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا


ویب ڈیسک April 18, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

کلفٹن گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں گھریلو ملازمہ جاں بحق اور لڑکی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق کلفٹن تھانے کے علاقے کلفٹن تین تلوار گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان لڑکیوں سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

دوران علاج جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 20 سالہ کلثوم دوران علاج دم توڑ گئی، زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ سدرہ اور50 سالہ فیاض شامل ہیں۔

ایس ایچ او کلفٹن میں بتایا کہ فیاض 80 فیصد جھلسا ہوا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق کلثوم گھریلو ملازمہ تھی۔

انھوں نے بتایاکہ لیکیج کے باعث گیس فلیٹ میں بھری ہوئی تھی گھریلو ملازمہ نے باورچی خانے میں جیسے ہی چولہا جلایا تو دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |