ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی

کرسٹن اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی


ویب ڈیسک April 23, 2025

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹوائلائٹ کی اسٹار اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی اداکارہ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔

اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اپنی گرل فرینڈ پارٹنر ڈیلن میئر کیساتھ 21 اپریل کو ایک نجی تقریب میں ایسٹر کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ یہ تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ جوڑے نے حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، جس کے بعد ویک اینڈ پر انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔

کرسٹن اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوست بن گئیں۔ ان دونوں ہالی ووڈ اداکاراؤں نے 2019 میں باقاعدہ ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ تین سال کے تعلق کے بعد، 2021 میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں