حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

میرا داماد علی اعظم  بیٹی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔ میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، مقتولہ کی والدہ کا بیان


ویب ڈیسک May 01, 2025

حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔

کاہنہ کی رہائشی فاطمہ طارق کی شادی  علی اعظم سے ہوئی، مقدمہ مدعیہ نے کہا کہ میرا داماد علی اعظم  بیٹی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔ میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

کاہنہ پولیس  کے مطابق مقدمہ مقتولہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید  نے کہا کہ پولیس نے ملزم علی اعظم اور اسکے بیٹے ریان علی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم علی اعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں