’بھارت نے پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے ‘

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا


ویب ڈیسک May 03, 2025

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

ذرائع  کے مطابق سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے، سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کا مؤقف واضع ہےکہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہےجو کہ مودی سرکار کی سازش ہے۔

 

مقبول خبریں