بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ

بھارت کارروائی کرے گا تو اسے 2019ء کی طرح سخت جواب ملے گا، ڈاکٹر محمد فیصل


ویب ڈیسک May 03, 2025

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل ضروری ہے، بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے  سے ہی  ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پُرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔

 

مقبول خبریں