شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟

بالی ووڈ اداکار کا نام سامنے آگیا


ویب ڈیسک May 04, 2025

بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں پھیلنے لگیں۔


گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔

Wonder how big stars like Shah Rukh sir keep themselves motivated": Siddhant  Chaturvedi

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟

اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اداکار سدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: دال میں تو کچھ تو کالا ہے؛ اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر کوہلی صفائیاں دینے لگے

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نویلی نندا کے ساتھ تعلقات میں تھے تاہم یہ جوڑی کچھ عرصہ قبل علیحدہ ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں