دفاعی نظام ناکام، حوثیوں کا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا، متعدد افراد زخمی

میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا


ویب ڈیسک May 04, 2025

اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ  حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔

 

 

مقبول خبریں