وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا آغاز ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بریفنگ کا اہتمام پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔
بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جائے گی جبکہ شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا تھا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے بریفنگ میں شرکت کا دعویٰ نامہ ملا ہے تاہم پی ٹی آئی اس میں شرکت نہیں کرے گی۔