خضدار میں سیکیورٹی اداروں نے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا

موٹر سائیکل میں 10 کلوگرام سے زائد بارودی مواد موجود تھا بم ناکارہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک May 05, 2025

کوئٹہ:

خضدار میں سیکیورٹی اداروں نے موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی اور ایک بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد میں نامعلوم شرپسندوں نے موٹر سائیکل میں آئی ڈی نصب کردی اور اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا، آئی ڈی بم کو لیویز فورس کی ٹیم نے ناکارہ بنایا۔

لیویز ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل میں 10 کلوگرام سے زائد بارودی مواد موجود تھا۔

اطلاعات کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اردگرد کے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں