پہلگام واقعہ کے الزام میں گرفتار بے گناہ کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہونے لگیں

بھارتی فوج پہلگام واقعے کے بعد نے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے


ویب ڈیسک May 05, 2025
فوٹو فائل

پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار جبکہ گھروں کو تباہ کردیا تھا۔

بھارت فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر مسلح افراد کی سہولت کاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انکشاف کیا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کا نیا باب کھول دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، کُلگام میں ایک اور نہتے کشمیری کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو گرفتار، شہید اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، باندی پورہ میں بھی بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا کر ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں