ہنگامی  صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم

افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ، عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت


ویب ڈیسک May 07, 2025

راولپنڈی:

بھارتی حملے کے بعد ہنگامی  صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے کنٹرول روم قائم کردیا۔ 

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔

افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مقبول خبریں