بچے کی شہادت پر خوشی؟ بھارتیوں کو شرم آنی چاہیے، حسن رحیم نے اوقات یاد دلادی

کسی بھی بے گناہ کی موت کی خوشی منانا قابلِ افسوس ہے، حسن رحیم


ویب ڈیسک May 08, 2025

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔

حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے بھارت میں ہونے والے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا، بلکہ حالیہ پہلگام واقع کی بھی مذمت کی اور یہ بھی واضح کیا کہ اس کے پیچھے ہم نہیں، ہم ہو ہی نہیں سکتے اور ہمیں اس کا دُکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت سرحدوں سے بالاتر ہے اور کسی بھی بے گناہ کی موت کی خوشی منانا قابلِ افسوس ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے بڑے بڑے اسٹارز سمیت تقریبا تمام ہی فنکاروں اور عوام کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے بھارتی بزدلانہ حملے کی حمایت کرتے ہوئے جشن منایا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں