مودی کا خطرناک منصوبہ؛ بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے  کی سازش بے نقاب

ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2025
ٹرمپ نے مودی کے بجائے مکیش امبانی کو مدعو کرنا زیادہ ضروری سمجھا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔

اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کے خلاف مودی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

مودی حکومت کی کوشش ہے کہ بھارتی سکھوں کو اپنے ساتھ ملا کر لاہور اور سیالکوٹ جیسے پاکستانی شہروں پر جارحیت کا جواز پیدا کرے، تاہم بھارتی فوج کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام پر پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے شدید مزاحمت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملنے والے ہیں۔

مودی کی یہ چال محض ایک سیاسی ڈراما ہے تاکہ بھارت کے اندرونی اختلافات اور اقلیتوں کی ناراضگی سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ بھارتی سکھوں کی پاکستان سے عقیدت اور پاکستان مخالف مہم کا حصہ بننے سے انکار کے بعد مودی کی یہ چال کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

مقبول خبریں