کراچی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا

 ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی


ویب ڈیسک May 08, 2025
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے درجہ بندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا—فوٹو: فائل

کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔ 

اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس سے متعلق ایئرلائن سے رابطہ کریں اور بروقت آگاہی حاصل کریں۔

قبل ازیں پی اے اے نے شام کے وقت کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی معطلی کے حوالے سے نوٹم جاری کیا تھا۔  جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔

مقبول خبریں