کراچی: فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 22 سالہ عرفان اللہ کے نام سے کی گئی


(فوٹو: فائل)

کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عرفان اللہ کے نام سے کی گئی۔

ڈی ایس پی اشتیاق غوری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آنے کا معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتول کا آبائی تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جو کہ کچھ روز قبل ہی آیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے جبکہ ایسی بھی اطلاع ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کرنے سے قبل آواز لگائی تھی کہ جو بھی بیچ میں آئیگا اس کا بھی یہی حال ہوگا جس کے بعد انھوں نے عرفان اللہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تاہم، پولیس کو کچھ شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں پولیس کام کر رہی ہے۔

مقبول خبریں