جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں


ویب ڈیسک May 09, 2025

معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگ کے حق میں تبصرے اور خوشی منانے کے رویے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ "جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ خوش ہورہے ہیں کہ ہم نے جنگ شروع کردی مگر جنگ میں جن کی جانیں جاتی ہیں ان کی مائیں ان کی بیویوں اور بچوں کو اس کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے تکلیف ان ہی کو ہوتی ہے جن کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ 

زارا نے اپنی پوسٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے لاہور اور کراچی پر مبینہ حملوں کی جھوٹی خبروں کو بھی بے نقاب کیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ زمینی حقائق ان خبروں کے برعکس ہیں اور دونوں شہروں میں امن کی صورتحال برقرار ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں افواہیں پھیلانا اور جنگ کی حمایت کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور انسانیت و امن کو ترجیح دیں۔

زارا نور عباس کا یہ بیان مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث ہے اور اسے امن کی حمایت میں ایک مثبت آواز قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں