اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے

سعودیہ سے 725.4 ملین ڈالر، یو اے ای 657.6 ملین ڈالر، برطانیہ 535.3ملین ڈالر، امریکا سے 302.4 ملین ڈالر آئے


ویب ڈیسک May 09, 2025

اسلام آباد:

اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے زیادہ رقومات سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ارسال کیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر بھیجے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں  مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا۔

اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (535.3ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (302.4ملین ڈالر)  سے موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں