امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ میں مزید توسیع

اگر اس تاریخ تک کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا، تو وہ مزید توسیع دینے پر غور کر سکتے ہیں، ٹرمپ


ویب ڈیسک May 11, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن کو 19 جون 2025 تک بڑھا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکی صارفین کے لیے اپنی سروسز جاری رکھنے کے لیے امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اگر بائٹ ڈانس مقررہ وقت تک ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ایپ پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

جنوری 2025 میں، "Protecting Americans from Foreign Adversary Controlled Applications Act" کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد ایپ عارضی طور پر امریکا میں بند ہو گئی۔

تاہم صدر ٹرمپ نے پابندی کے نفاذ کو 75 دن کے لیے مؤخر کیا جس سے ڈیڈ لائن 5 اپریل 2025 ہو گئی۔

اپریل میں انہوں نے ایک اور 75 دن کی توسیع دی جس سے نئی ڈیڈ لائن 19 جون 2025 مقرر ہوئی۔

مقبول خبریں