بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ

برنالہ اور سماہنی سیکٹر پر شدید گولہ باری اور بھارتی ڈرون کی پروازیں


ویب ڈیسک May 10, 2025
فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔

پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں