سیہون: 20 سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی

ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی


ویب ڈیسک May 11, 2025

سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معزور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے کہا کہ ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے لڑکی کے چچا امجد علی لاشاری کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی رضا چنیسر اور احمد علی ماچھی پر درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد ملزم گرفتارکرلیا گیا جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کے لیےعبداللہ شاہ اسپتال سہون منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں