پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

ان خیالات کا اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا


ویب ڈیسک May 12, 2025

امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور  بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔

رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں