پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے


ویب ڈیسک May 12, 2025
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔

مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں