لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔