کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے


یحییٰ خان May 13, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں