اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

فیصلہ شدید گرمی کے دوران بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب


ویب ڈیسک May 13, 2025

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے  میں اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔

والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

 

مقبول خبریں