محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر پھٹ پڑے

بھارتی ویب سائٹ نے محمد شامی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبر شائع کی تھی


ویب ڈیسک May 14, 2025
(فوٹو: فائل)

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے شائع کی جانے والی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی گئی تھی۔

محمد شامی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتی صحافی پر طنز کستے ہوئے لکھا کہ اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کریں۔معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔

مقبول خبریں