جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں


ویب ڈیسک May 14, 2025

پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔

جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شریک ہوئیں
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو خوب سراہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا کہ بھابھیاں کہاں ہیں؟ امی نے بتایا کہ سورہی ہیں تو میں نے پوچھا آپ نے جگایا نہیں؟ جس پر امی نے کہا کبھی تم لوگوں کو جگایا تھا جو انہیں نیند سے جگا دوں چھٹی کا دن ہے سونے دو‘۔

جویریہ نے میں امی کے ساتھ ان کے گھر رہنے گئی دو دن ان کے ساتھ گزارے اور کہا کہ ’میری بھابھیوں کو سلام ہے‘۔

دورانِ گفتگو ان کی والدہ نے کہا کہ ان کی بہوئیں کھانا بنا کر اوپر اپنی منزل پر چلی جاتی ہیں اور اگر وہ نیچے ان کے ساتھ رہیں تو پریشانی ہو سکتی ہے۔

یہ کلپ وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آریا ہے۔ 

مقبول خبریں