صرف ڈبل روٹی، سیریلز اور جیلیز پر گزارا کرنے والا برطانوی شہری

بعض اوقات "چنیدہ کھانے" کی عادت محض نخرہ نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ذہنی بیماری ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک May 15, 2025

حال ہی میں برطانیہ کے شہر لیورپول سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ تھامس شیریڈن کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے جو ایک نایاب ذہنی بیماری Avoidant/Restrictive Food Intake Disorder (ایرفیڈ ) کا شکار ہیں۔

اس بیماری کے باعث تھامس صرف مخصوص غذائیں کھاتے ہیں جن میں سفید ڈبل روٹی، سیریلز، مکھن اور Haribo جیلیز اور کچھ پروٹین سپلیمنٹس شامل ہیں۔

تھامس روزانہ تقریباً دو ڈبل روٹیاں کھاتے ہیں اور پھل، سبزیاں، گوشت یا انڈے کھانے کی کوشش پر انہیں شدید متلی اور قے کا سامنا ہوتا ہے۔

ایرفیڈ ایک ذہنی بیماری ہے جو مریض کو مخصوص کھانوں سے شدید نفرت یا خوف کی وجہ سے مخصوص غذاؤں کے علاوہ کچھ اور کھانے سے گریز کرواتی ہے۔

یہ بیماری 2022 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کی گئی۔ اس کا شکار افراد اکثر غذائیت کی کمی، سماجی تنہائی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

تھامس میں 2023 میں ایرفیڈ کی تشخیص ہوئی تاہم وہ بچپن سے ہی مختلف غذاؤں سے گریز کرتے آئے ہیں۔ مختلف تھراپی سیشنز کے باوجود مکمل علاج ممکن نہ ہو سکا۔

اب وہ 8,000 ڈالرز جمع کر کے پرائیویٹ ہپنو تھراپی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنی خوراک میں تنوع لا سکیں اور خاندان کے ساتھ معمول کے کھانے کھا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں