190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

کل دن بارہ بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے


ویب ڈیسک May 14, 2025

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر  کردی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ  17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، 
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں