بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر کارروائی کا آغاز  

عادل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر، احمد نورانی کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے


صالح مغل May 15, 2025

بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر ملک اور  اس کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور  نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر وطن و اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی  کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے صحافی  و یوٹیوبر احمد نورانی سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

نیشنل  سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور انکوائریز کے بعد  عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی  کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ملزمان ہے بھارتی جارحیت کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان اور  ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے اور  جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تشہیر کیا گیا مواد ریاستی اداروں، بالخصوص افواجِ پاکستان اور اعلیٰ حکام کے خلاف نفرت انگیزی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہے۔

ملزمان کی جانب سے عوام میں انتشار، بے چینی، اور ریاست کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی گی۔

این سی سی آئی اے نے قانون کے مطابق  مقدمات کا اندراج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مقبول خبریں