معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف

رافیل طیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی  پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے


ویب ڈیسک May 15, 2025

فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔

فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ "پاک  فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"، جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔

بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی  پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے جب کہ  پاک فوج  کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی مہم جوئی کو خاک میں ملا دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں