شور کوٹ:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو شورکوٹ میں کینٹ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آگیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک بند کر دیے گئے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے، واقعے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد ہزارہ ایکسپریس کو بحال شدہ ٹریک سے راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔