جنسی زیادتی کے الزام کے باعث کانز نے ہالی ووڈ اسٹار پر پابندی لگا دی

یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے


ویب ڈیسک May 15, 2025

کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے پیش نظر، فیسٹیول اور پروڈکشن ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ "ڈوسئیر 137" ہدایتکار ڈومینِک مول کی سیاسی ڈرامہ فلم ہے جو فرانس کی یلو ویسٹ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر مبنی ہے اور اس کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں