پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر، وفاقی وزیراطلاعات نے تفصیلات بتادیں

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ


ویب ڈیسک May 15, 2025
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہدا کی یاد میں تقاریب ہوں گی—فوٹو: فائل

اسلام آ باد:

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب اور شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائے گی، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداکی یادگاروں پر دعائیہ تقاریب اور پھول رکھے جائیں گے، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی اور وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی  ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں