جنگ میں بھارت کو کم ازکم 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار

ہمارے ہاں جانی نقصان زیادہ ہوا کیوں کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ ہم نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا


ویب ڈیسک May 15, 2025

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنگ میں انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا ہم نے فوجی تنصیبات پر جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 مئی کو 70 سے 80 بھارتی طیارے پاکستان آئے اور بھارتی طیاروں نے 24 پے لوڈز (بارودی مواد) ریلیز کیے، یہ دہشت گردوں پر نہیں مساجد اور معصوم شہریوں پر گرائے، ہم نے ان کے پانچ طیارے 
گرائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے جنگ میں انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا وجہ یہ کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ ہم نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا کسی شہری آبادی پر حملہ نہیں کیا، ہمارے شہدا میں زیادہ تعداد عورتوں، بچوں اور معمر افراد کی ہے۔

مقبول خبریں