فنڈ ریزنگ کیلیے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت

عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے، پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری


ویب ڈیسک May 16, 2025

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کے لیے  اجازت مانگ لی۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال اور نمل کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔ لہٰذا دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔

دوران سماعت  عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔

مقبول خبریں