مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا

مفتی قوی کو وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے باہر نکالا اور کہا کہ دوبارہ اس مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا


ویب ڈیسک May 16, 2025
چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی فوٹو: فائل

اسلام آباد:

مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔

مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔

خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں