نور بخاری اور عون چودھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کیا رکھا؟


ویب ڈیسک May 17, 2025

پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری اور عون چوہدھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

پوسٹ میں نور نے قرآنی آیت "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں "دعا زہرہ" کے نام سے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ نور بخاری اور عون چوہدھری اب چار بچوں کی والدین ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ 

نور بخاری نے چند سال قبل مذہب کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ خود کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی روحانی شاگرد بھی کہتی ہیں۔ عمرہ کے دوران ان کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

مقبول خبریں