اکیلی خاتون نے 40 گینگ ممبرز کو ہلاک کرکے اپنے خاندان کے قتل کا انتقام لے لیا

خاتون ایک معروف اسٹریٹ فوڈ وینڈر تھیں


ویب ڈیسک May 18, 2025

ہیٹی میں ایک اکیلی خاتون نے اپنے خاندان کے متعدد افراد کے قتل کے انتقام میں تقریباً 40 گینگ ممبرز کو زہر دے کر ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے جنوب مشرقی علاقے کینسکوف میں پیش آیا۔

خاتون جو ایک معروف اسٹریٹ فوڈ دکاندار تھیں، نے گینگ ممبرز کو Haitian empanadas (ایک مقامی غذا) پیش کیی جن میں انہوں نے مبینہ طور پر صنعتی کیڑے مار دوا ملائی۔

انہوں نے یہ کھانے گینگ ممبرز کو "محلے کی حفاظت" کے شکریے کے طور پر پیش کیے۔ کھانے کے بعد، تقریباً 40 گینگ ممبرز کو شدید معدے کی تکلیف اور قے کی شکایت ہوئی، اور وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد، دیگر گینگ ممبرز نے خاتون کے گھر پر حملہ کیا اور اسے نذرِ آتش کر دیا۔ تاہم خاتون اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں اور محفوظ رہیں۔ بعد ازاں، انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا اور ذاتی تحفظ کی درخواست کی۔ خاتون نے بتایا کہ یہ اقدام انہوں نے گینگ ممبرز کے ہاتھوں اپنے خاندان کے افراد کی ہلاکت کے انتقام میں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں