بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکومتی پیش کش قبول کرلی

مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے، چیئرمین پی پی


ویب ڈیسک May 17, 2025
فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو اجاگر اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے کی پیش کش کو قبول کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں سابق وزرائے خارجہ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی دنیا بھر کے دورے کر کے بھارتی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف اور تحفظات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور دنیا میں امن کا مؤقف پیش کروں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم کی درخواست کو قبول کرلیا اور مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں