موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی

موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 47 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا


سید مشرف شاہ May 18, 2025

لاہور:

شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم 5 پر ایک مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ 

ترجمان کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار تمام 47 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ 

ترجمان کے مطابق مسافر بس کراچی سے بونیر جارہی تھی۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

 ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کے بروقت اقدام سے تمام مسافروں کی جان بچ گئی۔

مقبول خبریں

رائے