سکندر رضا اچانک لاہور قلندرز کو چھوڑ کر انگلینڈ روانہ، مگر کیوں؟

اتوار کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں سکندر رضا نے 4 رنز بنائے تھے اور وکٹ حاصل کی تھی


ویب ڈیسک May 19, 2025

راولپنڈی:

لاہور قلندرز کے سکندر رضا ایک میچ کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق سکندر رضا زمبابوے کے طرف سے انگلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔

زمبابوے کی ٹیم 2003 کے بعد انگلش سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اتوار کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں سکندر رضا نے 4 رنز بنائے تھے اور وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان چار روزہ ٹیسٹ میچ 22 سے 25 مئی ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں