عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق روس یوکرین تنازع، فلسطین پر اسرائیلی حملے نہ رکنے، چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف ردوبدل میں سونا شامل نہ ہونے سے عالمگیر سطح پر غیریقینی صورتحال میں سونے کی دوبارہ ڈیمانڈ بڑھنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 201ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3842 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 93ہزار 638روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 410روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2ہزار 923روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔