نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو جے سندھی ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق لڑکے کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 15 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔