زیادہ میک اپ کیوجہ سے مشین خاتون کا چہرہ شناخت کرنے میں ناکام ہوگئی

فیس ریکگنیشن سسٹمز میں الگوردمز ہوتے ہیں


ویب ڈیسک May 21, 2025

چین میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک خاتون کے زیادہ میک اپ کی وجہ سے فیس ریکگنیشن مشین نے چہرہ شناخت کرنے میں ناکام ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق چین کے ایک شاپنگ مال یا میٹرو اسٹیشن پر نصب فیس ریکگنیشن سیکیورٹی گیٹ پر ایک خاتون نے گزرنے کی کوشش کی، لیکن گیٹ نے اسے روک دیا کیونکہ چہرہ سسٹم میں محفوظ چہرے سے میل نہیں کھا رہا تھا۔

چہرے کی شناخت میں ناکامی کی وجہ خاتون کا بھاری میک تھا جس سے چہرے کی شناختی علامات بدل گئیں۔

واضح رہے کہ فیس ریکگنیشن سسٹمز میں الگوردمز ہوتے ہیں۔ آنکھوں جو ناک، جبڑے اور جلد کی رنگت جیسی چیزوں سے چہرے کو پہچانتے ہیں۔

جب کوئی بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے تو یہ خصوصیات بدل جاتی ہیں اور نتیجہ، مشین اسے نئی یا مختلف شخصیت سمجھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں