پاک بنگلادیش سیریز؛ ٹی20 میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں

تینوں میچز کی میزبانی لاہور قذافی اسٹیڈیم کرے گا


سلیم خالق May 20, 2025

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین اور صدر سے ملاقات کی اور بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔ 

مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی

کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کیا اور یوں بھارتی پروپیگنڈہ بےنقاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا

نئے شیڈول میں 2 میچز کم کردیئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد بھی اب میزبانی نہیں کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں