وزیر صحت مصطفی کمال نے برطانیہ کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر صحت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں تعاون پر چیف میڈیکل ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان میں بیماریوں کی بروقت شناخت اور فوری ردعمل کے لیے (IDSR) کے قیام میں سپورٹ فراہم کی ھے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت ملک بھر کے 15,000 پرائمری ہیلتھ کیئر کے فزیشنز کو IDSR پر تربیت دی گئی ہے جس میں برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کا بھرپور تعاون حاصل ہے جو 2016 سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات صحت کی سہولیات کی رسائی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ٹیلی میڈیسن کے منصوبے کا آغاز کیا جارھا ھے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی موثر نگہداشت کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام بھی متعارف کروا رھے ہیں۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے چیف میڈیکل ایڈوائزر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔