فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں 3076 افراد نے مشہور کارٹون ’اسمرفس‘ کا روپ دھار کر تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فرانس کے بریٹنی ریجن کا ایک قصبہ لینڈرنو اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ دو بار بنانے کی کوشش کر چکا ہے لیکن 2762 افراد جمع نہ کر سکا۔ یہ ریکارڈ 2019 میں جرمنی نے قائم کیا تھا۔
بعد ازاں قصبے نے اس ریکارڈ کی کوشش اتوار کے روز کی جس کو باضابطہ طور پر پیراماؤنٹ پکچرز نے 18 جولائی کو فلم اسمرفس ریلیز ہونے قبل سپورٹ کیا ہے۔