ویبھو کو گلے نہیں لگایا؛ فرنچائز اونر پریتی زنٹا کی جعلی تصاویر وائرل

میں حیران ہوں کہ نیوز چینلز بھی اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر استعمال کررہے ہیں، پریتی زنٹا


ویب ڈیسک May 21, 2025

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی جعلی تصویر کو لیکر بھڑک اُٹھیں۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کو گلے لگا رہی ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نیوز چینلز بھی اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر استعمال کررہے ہیں اور انہیں خبروں میں چلارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال؛ پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر پریتی زنٹا کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز اور راجھستان رائلز کے درمیان مقابلے میں نوجوان کرکٹر ویبھو کے ساتھ گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اصلی ویڈیو کیا ہے؟

راجھستان رائلز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر ہونیوالی اصل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا کا ویبھو کے ساتھ مختصر بات چیت کرتی نظر آہی ہیں لیکن انہیں گلے ملتے نہیں دیکھا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں